تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کا قتل ، میاں بیوی گرفتار

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں دروازے کے آگے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے ملزم میاں بیوی کو رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علی رضا اور حلیمہ بی بی نے نورین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ملزمہ حلیمہ نے نورین کے گھر کے سامنے کوڑا پھینکا جو جھگڑے کی وجہ بنا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان میاں بیوی مقتولہ کے قتل کے بعد کچے میں جا کر چھپ گئے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button