تازہ ترینتحریکخبریں

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ PTI اور آزاد امیدواروں میں ہے : فواد چوہدری

تحریکِ انصاف کے رہنما ، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ تحریکِ انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے۔

ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگ رہی ہیں ، ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ صرف 30حلقوں میں امیدوار دے سکی، پیپلز پارٹی کا ایک بھی پینل نہیں ہے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں 101 یونین کونسلز کے پینل کا انتخاب ہونا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button