تازہ ترینتحریکخبریں

نئے چیف اور فوج پر کوئی تنقید نہیں ، عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے رہنماوں اور سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فوج اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید نہ ہو۔

 پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور پارٹی کے سوشل میڈیا مینیجرز کے گروپ میں ہدایت کی ہے کہ ’’براہِ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئے چیف اور آرمی پر تنقید نہ ہو۔‘‘ عمران خان کی یہ ہدایت اس بات کا اشارہ ہے کہ پارٹی ملٹری سٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے مشکلات کے  شکار تعلقات کو بہتر کرنا چاہتی ہے۔

پارٹی کے ذریعے کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم کے آرمی چیف کی حیثیت سے تقرر کے بعد عمران خان ان کے بحیثیت وزیراعظم اور جنرل عاصم منیر کے درمیان جو کچھ ہوا اس کی پرچھائیں تک نہیں دیکھنا چاہتے۔ رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی تازہ ترین ہدایت کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن یہ کہا کہ پارٹی کی پالیسی یہ ہے کہ ادارے کے ساتھ کشیدگی اختیار نہ کی جائے۔

ا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button