تازہ ترینخبریںسپورٹس

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن ختم ، انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر 506 رنز

پاکستان انگلینڈ تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنالیے ہیں۔  

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ ٹیم نے ابتدا سے ہی رنز بنانے کا جو سلسلہ شروع کیا وہ دن کی آخری گیند تک جاری رہا۔ پہلے ہی روز  مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

اوپننگ بلے بازوں جیک کراؤلے اور بین ڈکیٹ نے 233 رنز کی پارٹنر شپ بنائی ۔ اس سکور پر 107 رنز بنانے والے بین ڈکیٹ آؤٹ ہوئے، جنہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں 122 رنز پر کھیلے والے زیک کراؤلے کو حارث رؤف نے بولڈ کیا۔

 اولی پوپ نے جو روٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت بنائی لیکن 286 کے مجموعے پر جو روٹ زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔  اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیری بروک کے ساتھ مل کر 176 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی جہاں انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ اولی پوپ کو 462 کے مجموعے پر ڈیبیو کرنے والے محمد علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

چار وکٹیں گر جانے کے باوجود انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی، اس دوران ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی۔

خراب روشنی کے باعث کھیل 75 اوورز میں ہی ختم کردیا گیا۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے تھے۔انگلش کپتان بین سٹوکس 34 اور ہیری بروک 101 رنز کے ساتھ اگلے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button