انتخاباتتازہ ترینخبریں

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ

آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تین اضلاع میں ہونے والے الیکشن میں 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں۔

پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک موصولہ نتائج کے مطابق 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں جس میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

اب تک موصولہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ آگے ہے اور پیپلز پارٹی 194 نشستیں حاصل کرکے صرف تین نشستوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔

مسلم لیگ ن نے 127، آزاد امیدواروں نے 121 نشستیں حاصل کرلی ہے جب کہ مسلم کانفرنس کے ہاتھ صرف 19 نشستیں ہی آسکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button