تازہ ترینتحریکخبریں

اسمبلیاں توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم بیان

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہوگا۔رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کا عمل جاری ہے، فیصلہ ہوچکا ہے۔

اسمبلی توڑنے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ کور کمیٹی نے اس معاملے میں تمام اختیارات عمران خان کو سونپ دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی اسمبلی توڑنے پر رضامند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button