تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

حمزہ شہباز نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کے ساتھ اس بات پر بھی مشاورت ہوگی کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کو کہا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button