تازہ ترینتحریکخبریں

موت قریب سے دیکھی ، قوم کو پیغام ہے ایمان کو مضبوط کریں

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موت کا خوف ایک قوم کو غلام بنا دیتا ہے ، میں نے موت قریب سے دیکھی ہے، قوم کو پیغام ہے کہ ایمان کو مضبوط کریں۔

راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موت کا خوف بڑے سے بڑے آدمی کو چھوٹا انسان بنا دیتا ہے مجھے سازش کرکے قتل کروانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ’وہ تین مجرم ابھی بھی بڑے عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ وہ دوبارہ سازش کریں گے لیکن اللہ نے واضح کہا ہے زندگی اور موت اس کے ہاتھ میں ہے اگر اللہ نے موت لکھ دی ہے تو کوئی کہیں بھی چلا جائے موت سے نہیں بچ سکتا۔‘

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے مجھے زندگی دی کنٹینر پر 12 لوگوں کو گولیاں لگی تھیں، ایک گارڈ کو چھ گولیاں لگیں وہ بھی بچ گیا کیونکہ اللہ نے موت نہیں لکھی تھی، صحیح معنوں میں زندگی گزارنی ہے تو موت کے خوف سے خود کو آزاد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button