تازہ ترینتحریکخبریں

مارچ کے شرکاء پر حملہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی ، شبلی فراز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مارچ کے شرکاء پر تشدد یا دہشت گرد حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان کی سلامتی پر حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔ 26 نومبر کے مارچ سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ممکنہ خطرات سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ عوام کو بھی خطرہ ہے، عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button