تازہ ترینجرم کہانیخبریں

خاتون ٹک ٹاکر بدتمیزی کیس : ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور میں گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک ، مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس میں عدالت نے ملزم ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ، لاہور کی سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون عائشہ اکرام کی درخواست پر تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔مقدمے میں شامل ارسلان، عابد احمد اور افتخار سمیت 16 ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے ایک ملزم حسنین کو طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ  14اگست 2021 کو مینار  پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ایسے میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی،خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button