تازہ ترینخبریںپاکستان

پورے صوبے کو نظر انداز کر کے سارے فنڈ گجرات کو دیئے جا رہے ہیں

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سارے فنڈز گجرات کو دیئے جا رہے ہیں اور باقی پورے صوبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،

پنجاب میں درجہ چہارم کی نوکریاں بانٹیں جا رہی ہیں،بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے جو لوگ مسلم لیگ ق یا پی ٹی آئی سے نہیں ہیں انہیں نوکریاں نہیں دی جارہی،میرے حلقے میں میرٹ پر نوکریاں دے دیں ۔یہ سب پیسے بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاون میں صوبائی رہنماءپاکستان پیپلز میاں محمد اصغر بھٹی کے ڈیرے پر پیپلز پارٹی دفتر کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،عاطف رفیق چودھری،سونیا خان،یاسر بارا، فہیم ٹھاکر،احسن رضوی،ذیشان شامی اور افراز نقوی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فنڈز صحیح استعمال نہیں ہو رہے۔ان کی ساری پارٹی صرف ایک گھڑی کا دفاع کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ہم جہاں بھی جاتے ہیں یہی سوال ہوتا تھا کہ پیپلز پارٹی کمزور کیوں ہے،زرداری صاحب نے کہا تھا کہ سیاست تو تب ہو گی جب ہمارا ملک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو آمریت سے بچایا،ہم نے بہت کمزور اکثریت کے ساتھ ہم نے پانچ سال مکمل کیئے جس کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں سب کو بنیادی حقوق حاصل ہیں،ملک میں سیلاب آیا جو کلائمیٹ چینج کے اثرات کی وجہ سے عوام کیلئے مشکل لایا،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی محنت سے اس بڑے مسئلے کو دنیا کے سامنے رکھا اور ترقی یافتہ ممالک کو یہ احساس دلایا کہ پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے،اس ملک کے اندر سیاسی صورتحال سرگرم ہے،خاص کر پنجاب میں مستقل آئی جی نہیں ہے۔

ایک سوال پر حسن مرتضی نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان پاپولیڑی کی وجہ سے عمران خان جیت جائے گا تو وہ سن لیں اب کہیں نظر بھی نہیں آئیں گے۔

قبل ازیں اپنے خطاب میں میاں محمد اصغر بھٹی نے کہا کہ پنجاب اور لاہور پیپلز پارٹی کا قلعہ تھے، قلعہ ہیں اور رہیں گے، ہماری قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹیں اور پھانسی کے پھندوں کو چوما، کوئی بھی ممی ڈیڈی جماعت پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، ہم سیاست کرتے ہیں بدزبانی نہیں کرتے ہماری قیادت کی یہی تربیت ہے، لہٰذا آنے والا دور ہمارا ہے اور وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button