تازہ ترینتحریکخبریں

اہم تقرری سے متعلق صدر مجھ سے مشورہ کریں گے : عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں ، وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری موصول ہوگئی ہے اور کسی بھی وقت اس سمری پر فیصلہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button