تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

مقامی سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کیلئے پی آئی ٹی بی اور سوئفٹ لاجسٹکس کے درمیان مفاہمتی یادداشت

پاکستان میں مقامی سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ انکیوبیشن ونگ اور سوئفٹ لاجسٹکس کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔

ارفع ٹاور میں تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر انکیوبیشن ونگ پی آئی ٹی بی حماد خالق اور سی ای او سوئفٹ لاجسٹکس محمد انیس نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

اقدام کو سراہتے ہوئے چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے جدت پر مبنی آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پی آئی ٹی بی انکیوبیشن پروگرام تکنیکی‘ مالی اور قانونی معاونت فراہم کر رہا ہے جسکی بدولت پاکستان سٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران بشمول پی آئی ٹی بی انکوبیشن ہیڈ آف پارٹنر شپ نعمان زبیر، ہیڈ آف سیلز سوئفٹ لاجسٹک ظاہر کامران، ہیڈ آف گروتھ علی چوہدری اور ٹیم ممبرز اجود وسیم اور مہک نجم بھی شریک ہوئے۔

ایم او یو کے تحت سوئفٹ لاجسٹکس پی آئی ٹی بی کے سٹارٹ اپس کو کیش آن ڈیلیوری اور آن لائن پیڈ ڈیلیوری سروسز رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا، جس سے سٹارٹ اپس کو رعایتی شپنگ ریٹس کیساتھ دیگر کمپنیوں کیساتھ مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button