تازہ ترینخبریں

قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قرار دینے سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے، یہ مسودات قوانین قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button