تازہ ترینخبریںپاکستان

ارکان قومی اسمبلی کا اعظم سواتی ویڈیو کی تحقیقات کرانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

ارکان قومی اسمبلی نے اعظم سواتی ویڈیو کی تحقیقات کرانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری اور گھوٹکی میں شہید ہونے والے پولیس شہدا کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی نازیبا ویڈیو کا معاملہ قومی اسمبلی ایوان میں زیر بحث آیا ، جس میں ارکان قومی اسمبلی نے اعظم سواتی ویڈیو کی تحقیقات کرانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جوکچھ ہوا ہے وہ کل کسی اور رکن پارلیمنٹ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر بہت دکھ ہوا پرائیویسی کو متاثر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، پارلیمان ویڈیوز کے معاملے پر نوٹس لیکر پارلیمانی کمیٹی بنائے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو قربانی کا بکرا بنایا گیااس کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ کل آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے میرے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button