تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کا راولپنڈی کے 12 مقامات پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پارٹی کی جانب سے دوسرے روز بھی جڑواں شہر راولپنڈی میں بھرپور احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں نے جڑواں شہروں کے مرکزی ملحقہ شاہراہوں کو 12 مقامات پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب جی ٹی روڈ، ٹیکسلا واہ مارگلہ چوک، ترنول روات ٹی چوک اور موٹر وے چوک کے علاوہ مری روڈ، آئی جے پی فیض انٹرچینج، کرال چوک کھنہ پل، پرانا ایئرپورٹ روڈ پر دھرنے دے کر احتجاج کیا جارہا ہے۔

آج 12 مقامات پر ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کی کی قیادت پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان، واثق قیوم عباسی، عامر کیانی، راجا بشارت، اور فیاض چوہان و دیگر کررہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ بلا اجازت احتجاج پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جن کارکنان کی شناخت کی جاچکی ہے انکی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب مظاہرین نےٹینٹ بھی لگا دئیے اور سڑکوں کو بند کیا ہوا ہے ، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر روالپنڈی میں 2 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 2 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ ملکی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button