تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان کے الزامات پر فل کورٹ کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ کمیشن بنایا جائے، فل کورٹ کمیشن کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مذمت کی۔ میں نے اس واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر دی تھی،دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ عمران نیازی سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحت و تندوستی سے نوازے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے ،اس افسوسناک واقعے پر الزام تراشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر گھٹیا الزام تراشی سے پرہیز کرنا چاہیئے، جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ہونے والے واقعے کی ہم سب نے مذمت کی۔

ان کا کہنا تھاکہ دورہ چین میں اللّٰہ کا شکر کہ چار سال کا جمود ٹوٹ گیا، سی پیک اور دوسرے منصوبوں پر بھی پیشرفت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button