تازہ ترینخبریںپاکستان

لوئر وزیرستان کے موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانا میں کمپوٹر لیب کا افتتاح

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) قبائلی ضلع لوئر وزیرستان میں موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانا میں وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ خان وزیر نے کمپوٹر لیب کا باقاعدہ افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول وانا کے پرنسپل غلام حسین ، موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانا کے پرنسپل گل حسن اور امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے پرنسپل جاوید ناصر کے علاوہ علاقے کے دیگر سماجی کارکنان موجود تھے۔

اس حوالے سے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن (واوا) کے سیکریٹری جنرل جلال وزیر کا کہنا ہے، کہ وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن () کا یہ دوسرا کمپیوٹر لیب ہے، اس سے قبل امہ چلڈرن اکیڈمی وانا میں ایک کمپیوٹر لیب قائم کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانا میں قائم کی جانیوالی کمپیوٹر لیب میں 20 کمپیوٹر لگا دیئے گئے ہیں، نومبر کے اختتام تک مزید 30 کمپیوٹر پہنچ کر وہ بھی سیٹ کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کو جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم میں اعلٰی مہارت حاصل کرنے کیلئے ایک آئی ٹی استاذ کو ہم نے بھرتی کیا ہے،ہمیں امید ہے کہ یہ آئی ٹی ماہر انشاءاللہ سالانہ ہمیں 200 کے لگ بھگ آئی ٹی اسپیشلسٹ تیار کرکے دیں گے۔

دوسری جانب عام لوگوں نے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دن رات محنت اور خدمات کو علاقے کیلئے نیک شگون قرار دے دیا، اور انکی سرگرمیوں اور کاوشوں کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button