تازہ ترینخبریںپاکستان

سکھ اسپیشل ٹرین پٹری سے اترنے کا واقعہ، وفاقی وزیر ریلوے کا تحقیقات کا حکم

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی سے ننکانہ جانے والی اسپیشل ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرین حادثہ کی تحقیقات کے لئےانکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جارہ کرتے ہوئے کمیٹی کو 3 روز میں بوگیاں اترنے کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تحقیقاتی کمیٹی میں سی او پی ایس سیفٹی، سی ای این اوپن لائنز اور سی ایم ای کیرج شامل ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگیاں شورکوٹ اورپیر محل اسٹیشن کےدرمیان پٹری سے اتری بوگیاں اترنے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ مسافروں کو ٹرین کے پہلےحصے میں ننکانہ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ مزید مسافروں کی روانگی کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button