تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ٹھیک ہوتے ہی کال دوں گا اور پھر سڑکوں پر نکلوں گا: عمران خان کا حملے کے بعد خطاب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پتہ چل گیا تھا وزیرآباد یا گوجرانوالہ میں مجھ پر حملہ کیا جائے گا

شوکت خانم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 6 ماہ پہلےایک امریکی انڈرسیکریٹری پاکستانی سفیر کو بلاکر دھمکی دیتا ہے امریکی انڈرسیکریٹری کہتاہےعمران خان کونہ ہٹایاتوپاکستان کومعاف نہیں کریں گے ڈونلڈلو کہتا ہےعمران خان کو عدم اعتماد میں ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے امریکی انڈرسیکریٹری کی دھمکی کے بعد منڈی لگتی ہےاورضمیربیچےجاتےہیں لوگوں کو خریدا جاتا ہے اور تحریک عدم اعتماد میں حمایت حاصل کی جاتی ہے

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس تو حکومتی وسائل تھے ہم بھی لوگوں کو خرید سکتے تھے میں نےکہاکسی شخص کے ضمیر کا سودا نہیں کرنا،پیسےنہیں چلانے یہ سمجھتےہیں عمران خان کوہٹائیں گےتولوگ مٹھائیاں تقسیم کریں گے جب مجھے ہٹایا گیا تو لوگ سڑکوں پر نکلےجس سےمیں خود بھی حیران تھا لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بعد ان کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا مشرف نےجب ان کی حکومت ہٹائی تو لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، لوگ ان کی کرپشن سے تنگ تھےاسی لیےانہوں نےمٹھائیاں تقسیم کیں مشرف ان کیساتھ معاہدہ کرتا ہے اور یہ پھر آتے اور 10 سال لوٹ مار کرتے ہیں، نوازشریف کی طرح وزیراعظم نہیں بناتھا،میں نے22سال جدوجہدکی ہے وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد دوبارہ عوام کے پاس گیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سمجھ رہےتھےپی ٹی آئی ختم ہوجائےگی،یہ سمجھتےتھےپی ٹی آئی ممی ڈیڈی پارٹی ہے عوام نے بھرپور ردعمل دیا اور سڑکوں پر نکلےجس کی وجہ سےانہیں خوف ہو گیا پنجاب میں ضمنی انتخابات آئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پنجاب میں ان کی حکومت تھی،سرکاری وسائل استعمال کیےگئے پنجاب ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن ان کیساتھ ملا ہوا تھا الیکشن کمیشن نےای وی ایم کی مخالفت کی تھی کیونکہ دھاندلی روکنے کا راستہ تھا پنجاب کےضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کر جاتی ہے سارے دنگ رہ جاتے ہیں.

عمران خان نے حملے سے متعلق کہا کہ مجھے ان کی منصوبہ بندی کا پتہ تھا اسی لیےمیں نےایک اورپلان بنایا ہوا تھا ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا اور اپنی پوری تیاری کر لی تھی جب عوام کا سمندر نکلتا ہے جب نظریے کا وقت آجاتا ہے تو اسےکوئی نہیں روک سکتا اسلام آبادمیں اتنی عوام آئےگی کہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنی عوام نہیں نکلی ہوگی، کرپٹ اورکرمنل مائنڈکےلوگوں کوہمیشہ ڈراورخوف رہتاہے کرپٹ لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے انتہا پر جاتے ہیں، 3 اور لوگ بھی ہیں جنہوں نےمجھےقتل کرانےکا منصوبہ بنایا انہوں نےدیکھاکہ عوام کی تعداد بڑھتی جا رہی ہےتو مجھے مروانے کا منصوبہ بنایا گیا راناثنااللہ ایک قاتل ہےجن 3لوگوں نےمنصوبہ بنایا اس میں شامل ہے

انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر فائرنگ کی جاتی ہےتو میری ٹانگ پر گولی لگتی ہےاور میں گر جاتاہوں ایک حملہ آور نے سائیڈ سے اور دوسرے حملے آور نے سامنے سے فائرنگ کی جب میں گر گیا تھا تو میرے اوپر سےگولیاں گزری ہیں میرے خیال میں جوسامنےحملہ آورتھاجب میں گرگیاوہ سمجھامیں مرگیاہوں، جوایک شخص پکڑا گیا ہے وہ اصل میں جنونی نہیں ہے اس کے پیچھے پورا پلان ہے جو حملہ آور پکڑا گیا ہے اس کی فائرنگ سےمیں بچ سکتا تھا اصل منصوبہ سامنےحملہ آور کا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتسام کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ اس کی دلیری کی وجہ سے حملہ آور ناکام رہا، شہبازشریف، راناثنااللہ سمیت 3 لوگوں پر الزامات ہیں ایف آئی آر کیسےدرج ہوگی، پہلے ان 3 لوگوں کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا ہو گا ہم انسان ہیں ہمیں جانوروں کی طرح نہ دیکھیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو قتل کرانے کی کوشش کی گئی ہے ملک کی سب سے بڑی پارٹی کےسربراہ کوانصاف نہیں مل رہا، 6 ماہ میں جو ہمارے ساتھ کیا گیا ہےکوئی کسی دشمن کیساتھ ایسا نہیں کرتا، چیلنج کرتا ہوں سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے چھڑاؤں گا سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا نے غلام بنایا ہوا ہے، نوازشریف کوبھی چیلنج کرتاہوں ملک میں کسی بھی نشست پرمقابلہ کرلیں، چیف جسٹس صاحب جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا پوری دنیادیکھ چکاہوں،ترقی کرنے والے ممالک میں قانون کی بالادستی دیکھی دوسرےممالک میں قانون سب کیلئےبرابر ہوتا ہے، لوگوں کوانصاف ملتا ہے ترقی یافتہ ممالک میں کسی طاقتور کی جرم کی جرات نہیں ہےکیونکہ وہاں قانون کی بالادستی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button