تازہ ترینخبریںدنیا

کھیت میں کام کرنے والی چار خواتین پر قیامت ٹوٹ پڑی

بھارت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار خواتین ہلاک ہوگئیں، مرنے والی خواتین پیشے کے اعتبار سے مزدور تھیں۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ضلع اننت پور کے گاؤں میں گزشتہ روز چار خواتین گیارہ ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن تاروں کی زد میں آگئیں۔

اس اندوہناک واقعے میں دیگر تین خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، بھارتی میڈیا مطابق دیگر تین خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

چاروں خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، مرنے والیوں کی شناخت پاروتی، سنکرما، منگا اور رتنم کے طور پر ہوئی ہے جبکہ جھلس جانے والی3خواتین کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواتین مکئی کے کھیت میں فصل کٹائی کا کام کررہی تھیں کہ اچانک ان کے اوپر ہائی ٹینشن کا تار ٹوٹ کر گر پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button