تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

اسد عمر نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو گا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اِنہیں مزید ہسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم اسپتال کے باہر گلدستے رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button