تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف قتل کیس : صحافی تنظیموں نے بھی حکومتی کمیشن کو مسترد کردیا

 صحافی تنظیموں نے ارشد شریف قتل کیس میں حکومتی کمیشن پرعدم اعتماد کرتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا ایسے کسی کمیشن کو نہیں مانیں گے جو حکومتی وزرا کے زیر اثر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یوجے کے رہنما لالہ اسدپٹھان نے بتایا کہ ارشد شریف کئی مرتبہ خطرات کا اظہار کر چکے تھے۔

ارشد شریف قتل کیس میں حکومت کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کمیشن بننے سے پہلے ہی الزامات لگا دیئے جائیں تو کیسے شفاف تحقیقات ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کمزور کمیشن بنایا گیا ہے، ایسے کمیشن پر کیسے یقین کر سکتے ہیں جو حکومتی الزامات لے کر چل رہا ہے۔

رہنما پی ایف یوجے نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی زیر صدارت تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیے۔

لالہ اسد پٹھان نے کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی کمیشن کو نہیں مانیں گے جو حکومتی وزرا کے زیر اثر ہو، ارشدشریف سے متعلق تحقیقاتی کمیشن میں سپریم کورٹ کےجج ہونےچاہئیں اور کمیشن میں پی ایف یوجے کے ممبران کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ افراد پر مشتمل جوکمیشن بنایا جا رہا ہے اس کو تسلیم نہیں کرتے، ہائی پروفائل کمیشن بنتا ہے تو اس کی تحقیقات کوسب تسلیم کریں گے۔

پی ایف یوجے کے رہنما کا کہنا تھا کہ سلمان اقبال نے جومطالبہ کیاہےاس کی بھرپورحمایت کرتےہیں، پہلے ہی سلمان اقبال اور عماد یوسف پر الزام لگا رہے ہیں تو توقع کیا کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے سینئرصحافی اوراینکرارشد شریف کی شہادت پر تین رکنی کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی ، سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس عبدالشکور پراچہ کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button