انتخاباتتازہ ترینخبریں

حلقہ این اے 45 کرم سے عمران خان کی جیت کا غیر سرکاری نتیجہ ٹوئٹر پر جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم سے عمران خان کی جیت کا غیر سرکاری نتیجہ ٹوئٹر پر جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری نتیجہ فارم 47 ٹوئٹر پر جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقے سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان 20748 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی کے جمیل خان نے 12718 ووٹ حاصل کیے۔

جاری نتائج کے مطابق حلقے میں کل 14 امیدوار مدمقابل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button