Uncategorizedتازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

حقیقی آزادی مارچ تیسرے روز عمران خان کی قیادت میں رواں دواں

حقیقی آزادی مارچ تیسرے روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

لاہور سے اسلام آباد کیلیے شروع کیا جانے والا حقیقی آزادی مارچ آج مریدکے سے اپنی اگلی منزل گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوگیا، کنٹینر پر عمران خان کی قیادت کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، عامر کیانی فیصل جاوید سمیت دیگر قیادت بھی موجود تھی

عمران خان مارچ کی قیادت سنبھالنے کے لیے زمان پارک سے مریدکے پہنچے تو کنٹینر پر کارکنوں نے پھول نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا، روانگی سے قبل عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کی اور وہاں جمع شرکا سے ولولہ انگیز خطاب کیا۔

حقیقی آزادی مارچ آج مریدکے سے براستہ سادھوکی، کامونکی، موڑ ایمن آباد سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ پہنچ کر رات وہیں قیام کرے گا اور پیر کے روز اپنے اگلے پڑاؤ کی جانب روانہ ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button