تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

حقیقی آزادی مارچ ایکسپریس وے کی بجائے مری روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہو گا

راولپنڈی(ہارون کمال راجہ سے) پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ایکسپریس وے کی بجائے راولپنڈی شہر کی مصروف ترین شاہراہ مری روڈ کو استعمال کرتے ہوئے فیض آباد سے اسلام آباد میں داخل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ٹی چوک سے فیض آباد تک پاکستان تحریک انصاف کی مقامی تنظیموں نے استقبالیہ کیمپ کے مقامات کا تعین کرلیاہے،

حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کے گوجرخان اور راولپنڈی شہر میں قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے ،اس ضمن میں ذرائع نے بتایاہے کہ اگر مارچ کے شرکاء نے گوجرخان قیام کیاتو علی الصبح وہاں سے قافلے ٹی چوک روات کی جانب روانہ ہونگے ،

جہاں پر انھیں پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار کی تنظیم استقبال کرے گی ،جہاں سے مارچ کے شرکاء چیئرمین عمران خان کی قیادت میں جی ٹی روڈ جہلم کے راستے سواں پل پہنچیں گے جہاں پر پھر استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا ،

جہاں سے وہ ضلع کچہری چوک پہنچیں گے جہاں پر انصاف لائرز ونگ کا استقبالیہ کیمپ موجود ہوگا،جہاں سے قافلے راشد منہاس روڈ کے زریعے مریڑ حسن سے مری روڈ پر پہنچیں گے جہاں پر لیاقت باغ کے مقام پر ایم این اے شیخ راشد شفیق ،ایم پی اے اعجاز خان جازی اور مقامی رہنمائوں نے استقبالیہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیاہے،

یہاں سے مارچ کے شرکاء شمس آباد کا رخ کریں گے جہاں پر ایم پی اے راجہ راشد حفیظ ،فیاض الحسن چوہان اور میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کی تنظیم کا استقبالیہ کیمپ ہوگا،جہاں پر عمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے ،

شمس آباد سے شرکاء عمران خان کی قیادت میں فیض آباد کا رخ کریں گے جہاں پر ایک بار پھر عمران خان کا خطاب متوقع ہے ،وہاں سے حقیقی مارچ کے شرکاء اسلام آباد ایکسپریس وے کے راستے اپنی مرکزی جلسہ گاہ یا دھرنا کے مقام پر پہنچیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button