تازہ ترینخبریںپاکستان

معروف اینکر اور صحافی چوہدری غلام حسین گرفتار

معروف اینکر اور صحافی چوہدری غلام حسین کو گرفتار لیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج اے آر وائی کے سینیر اینکر چوہدری غلام حسین کو لاہور گلبرگ میں واقع کافی شاپ سے ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔

اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاھور نے حسین چوک ، لاھور کے قریب سےگرفتار کر لیا

چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاھور کو مطلوب تھے۔

چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 05 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

چوہدری غلام حسین کے مقدمہ ہذا میں بینکنگ کورٹ -1 لاھور نے دائمی وارنٹ  جاری کیے ہوئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button