تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا بل بورڈز اور ہورڈنگز کیخلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے بل بورڈز اور ہورڈنگز کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فلائی اوورز، پیڈسٹیرین برجز اور تمام پبلک پراپرٹیز سے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے بل بورڈز کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت ، کے ایم سی اور تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو 15 نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی بورڈز لگوانے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ہم ناظر مقرر کرکے شہر بھر میں کارروائیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button