تازہ ترینخبریںسپورٹس

کپتانی نہیں آتی تو چھوڑ دینی چاہیے : شعیب ملک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد سابق کپتان شعیب ملک نے بابر کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر کپتان غلط فیصلہ لے رہا ہے تو سینئر کھلاڑی کو بتانا چاہیے کہ یہ غلط فیصلہ ہے ، بابر  بار بار ایک طرح کی ہی غلطی کر رہے ہیں، پریشر والے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔

پاکستان کا نواز سے آخری اوور کرانے کا پلان پتہ چل گیا تھا: کوہلی

سابق کپتان نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ فاسٹ بولر کے ساتھ ایک سینئر کھلاڑی کو ہونا چاہیے جو اس کو بتائے اور حوصلہ دے اگر اتنے سالوں میں آپ کو کپتانی کرنا نہیں آئی تو پھر آپ کو اس عہدے کو چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی غلطی بار بار کی جائے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بہت سارے لوگ کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلےمیں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button