تازہ ترینخبریںپاکستان

’’سوئی گیس اب صرف کھانا پکانے کے وقت ملے گی‘‘

حکومت نے موسم سرما میں گیس کی قلت میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے عوام کو مطلع کیا ہے کہ گھروں میں گیس کی سپلائی صرف کھانا پکانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ شہریوں کو مسلسل گیس ملے، تاہم رات کے اوقات میں رہائشی علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہوگا۔

مصدق ملک نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ توانائی کا پلان صنعتوں کے ساتھ مل کر بنائے گی، اس سلسلسے میں کراچی کی صنعتوں کو گیس کی دستیابی کیلئے7رکنی کمیٹی بنائی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button