تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پنجاب پولیس نے ملزم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا، ویڈیو

لاہور میں قانون کے رکھوالے انسانیت بھول گئے۔ بادامی باغ تھانے میں ملزم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا۔

زیرحراست ملزم اشفاق عرف چن گجر پر تشدد کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ملزم کو بھونک کر دکھانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

ویڈیو سامنے آئے کے بعد سی سی پی او لاہور نے نوٹس لےکر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں

سی سی پی او نے ایس پی سٹی سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او بادامی باغ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ بھی پنجاب پولیس کی جانب سے زیرحراست ملزمان سے انسانیت سوز سلوک روا رکھنے کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔ ملزمان کی حراست میں بہیمانہ تشدد اور ہتک عزت کے واقعات پر انکوائریاں ضرور ہوتی ہیں لیکن پولیس کا رویہ اب بھی نہیں بدلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button