تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں خواتین کیلئے سرمایہ کاری سیمینار کا انعقاد

بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے ’’ عالمی ہفتہ سرمایہ کار‘‘ کے سلسلے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں خواتین کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سجے اس سیمینار میں خواتین کو مالیاتی منصوبہ بندی پر فہم مہیا کی جارہی ہے، تقریب کا انعقاد ’’عالمی ہفتہ سرمایہ کار‘‘ کی تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

محدود آمدنی میں اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے بعد خواتین یہ مہارت رکھتی ہیں کہ کچھ بچت بھِی کرلیں اسی پسمنظر میں تقریب کا مرکزی مقصد  تھا کہ خواتین کو اپنی بچت کو سرمایہ کاری کی شاہراہ تک لانے کیلئے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

سرمایہ کاروں کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب کے موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری ملکی پیداوار بڑھاتی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق روزگار سے کمائی تنخواہ گھر چلانے کیلئے خواتین تک پہنچتی ہے اوریہ خواتین اس میں سے کچھ رقم  بچا لیں اور سرمایہ کاری کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button