تازہ ترینخبریںپاکستان

پشاور میں ٹی وی شو میں شرکت پر ڈاکٹر فارغ، ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے ٹی وی شو میں شرکت کرنے پر ہسپتال کے ٹرینی میڈیکل آفیسر کو فارغ کردیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً کل سے صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈی کےبائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے ٹی وی شو میں شرکت کرنے پر اسپتال کے ٹرینی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرامت اللہ کو ٹریننگ سے فارغ کردیا ہے، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر کرامت اللہ کی ٹی وی شو میں شرکت کو ضابطہ قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈین ایل آرایچ نے ڈاکٹر کرامت اللہ کا ٹریننگ سے ٹرمینیشن لیٹرجاری کردیا، لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر کرامت اللہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پالیسی کی کئی بار خلاف ورزی کی اور وہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کرتے رہے۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر اسفندیاربھٹنی نے بتایا کہ ڈاکٹرکرامت نے شواہد کی روشنی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی بدقسمتی سے جب ڈاکٹرز کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو انہیں برطرف کردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرکرامت کے واقعے کے خلاف کل ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے، ہسپتالوں میں مریضوں کو صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button