تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورنے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بشارت راجا، عامر سعید راں، احمد اویس اور دیگر صوبائی وزراء اور حکام نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا، مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ متاثرین کی معاونت کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچے تھے اور متاثرین کی داد رسی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button