تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بیوی، ساس اور سالی کو جلا دیا ، تینوں خواتین جاں

رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی، ساس اور سالی کو پیٹرول چھڑک کر  آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، ملزم نے کسی تنازع پر طیش میں آکر بیوی، ساس اور سالی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

گزشتہ روز جھلسنے سے ملزم کی ساس اور سالی جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ آج ملزم کی بیوی بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار  ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کے 2 بھائیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button