
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت پر سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسی طرح پچھلے سال بھارت کو مارا تھا۔
Rizwan needs a strong & performing Babar to make it work. Just like how today @babarazam258 came roaring back with a 100 chasing a big total. Well done guys.
Full video: https://t.co/ZWmFyZ0L2gpic.twitter.com/4Ktg3fTyzl
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 22, 2022
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی خاص بات یہ تھی کہ ٹیم 10 وکٹوں سے جیتی اور یہ پاکستان نے پہلی دفعہ نہیں کیا، پاکستان نے پچھلے سال بھارت کو اسی طرح مارا تھا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر میں کمزوریاں ہیں جسے دیکھنا چاہیے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی جیت ایک منفرد اعزاز بن گئی ہے۔میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ڈبل سنچری پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان نے 7 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی ۔