تازہ ترینخبریںپاکستان

گومل زام روڈ پر حادثہ/ ایک شخص جاں بحق 27 زخمی

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) تفصیلات کےمطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں وانا گومل زام روڈ پر تیز رفتاری کے باعث فلائنگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 27 دیگر افراد زخمی ہوگئےہیں۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایف سی اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امدادی کاروائیاں کرکے زخمیوں کو ریسکیو کرلیا ہے، اور مزت طبی امداد کے لئے ٹانک ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے، کہ فلائنگ کوچ (منی بس) وانا سے بنوں جارہی تھی جو کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔

جان بحق ہونیوالے شخص کا تعلق وزیر قبائل کے دتہ خیل قبیلے سے بتایاجاریاہے، جبکہ دیگر تمام زخمی ہونیوالی عورتوں اور بچوں کو آپس میں رشتہ دار بتایا جارہا ہے،

جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک میں داخل کردیا گیا ہیں۔

دوسی جانب قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا رستم بازار کے شولام سٹینڈ میں واقع موبائل کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،

آگ کی وجہ سےدکان میں موجود قیمتی موبائل اور سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا، جس سے دکاندار کو لاکھوں روپے نقصان ہوا ہے،

جنوبی وزیرستان وانا میں ریسکیو 1122 کیمطابق آگ بجلی کی شاٹ سرکٹ کیوجہ سے لگی ہے

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئ ،آگ پرقابو پالیاہے، مالی نقصان کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا .

مقامی لوگوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے، کہ متاثرہ دکاندار کی مالی امداد کریں تاکہ وہ دوبارہ دکان اور روزگار کی پوزیشن پر آجائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button