تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک انصاف نے بغاوت کی دفعہ چیلنج کردی

تحريک انصاف نے تعزیرات پاکستان میں موجود بغاوت کی دفعہ اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری نے درخواست ميں مؤقف اختيار کيا کہ دفعہ 124 اے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کیلئے استعمال ہو رہی ہے، بغاوت کی دفعہ آئین میں درج بنیادی حقوق سے متصادم ہے، تنقید اور اظہار رائے دبانے کیلئے بغاوت کے مقدمات کا سہارا لیا جاتا ہے۔

انھوں نے استدعا کی کہ عدالت دفعہ 124 اے کو غير قانونی قرار دے۔

درخواست میں بغاوت کے نئے مقدمات درج کرنے سے روکنے اور بغاوت مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست ميں اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹریز کو فريق بنايا گيا ہے۔

جواب دیں

Back to top button