تازہ ترینجرم کہانیخبریں

جوتوں اور کپڑوں نے 15 لاکھ روپے کی واردات بے نقاب کردی

نولکھا لاہور میں بینک کے سامنے ہونے والی 15 لاکھ روپے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ جہاں 1500 روپے کے جوتوں نے 15 لاکھ روپے کی واردات کو بے نقاب کردیا۔

نجی کمپنی کے رائیڈر نے بینک سے 15 لاکھ روپے کیش نکلوايا، اور جیسے ہی بینک سے باہر نکلا تو دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا۔

دن دیہاڑے ہونے والی واردات کی اطلاع پولیس کو ملی تو ماہر تفتیشی کھوج لگانے پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، اور بینک سے کچھ فاصلے پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد بھی لی گئی۔

ایس ایچ اونولکھا دانیال يونس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ڈاکوؤں کا حلیہ سامنے آگیا، جس کی مدد سے واردات میں ملوث افراد تک پہنچ گئے۔

ایس ایچ او کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خودساختہ واردات کا مدعی ہی ملزم ہے، جس نے واردات میں بھتیجے کو ساتھ ملایا، اور منصوبے کے تحت اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اناڑی ڈاکو یہ بھول گئے کہ واردات کے بعد کپڑے اور جوتے ان کی گرفتاری کا سبب بن جائیں گے۔ ملزمان واردات کے موقع پر پہنے ہوئے جوتے اور کپڑوں میں ہی مقدمہ درج کرانے آئے، اور پولیس نے انہیں شامل تفتیش کرلیا۔

ایس ایچ او نولکھا نے بتایا کہ انہیں ان کی ویڈیو دکھائی گئی اور بتایا گیا کہ یہی جوتے اور لباس واردات کے موقع پر بھی تھا، جس پر ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقد، اسلحہ اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button