تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز چیلنج کردیے

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سینئر رہنما فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز لاہور ہائیکورٹ کی راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیے ہیں۔درخواست میں عمران خان اور فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار ہی حاصل نہیں ہے۔

آئین کے مطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کو تفویض نہیں کیے جاسکتے۔ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز آئین و قانون کے خلاف ہیں، استدعا کرتے ہیں کہ انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اپنے خلاف مبینہ توہین کے مقدمے کے خود جج ہیں۔

راولپنڈی بینچ میں جسٹس جواد حسن کل عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button