تازہ ترینخبریںکاروبار

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، 246 روپے تک پہنچ گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہونا شروع ہوگیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 246 روپے تک پہنچ گیا۔ آج بروز منگل کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلسل 13 ویں روز ڈالرمہنگا ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیر کے دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے مہنگا ہوکر245روپے کا ہوگیا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 239 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 238روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button