تازہ ترینخبریںسیاسیات

کراچی و بلوچستان کے لوگوں کی طرح ہم بھی گمشدگی کیخلاف ہیں، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم کراچی اور بلوچستان کے لوگوں کی طرح گمشدگی کے خلاف ہیں۔

کراچی میں اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمارا موقف رہا ہے کہ تشدد اور گمشدگی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، ایم کیو ایم اور ہمارے درمیان لاپتا افراد کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ نے اپنے دکھ کا اظہار کیا اور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا، ہم ایم کیو ایم قیادت کے شکر گزار ہیں کہ ہماری ملاقات کرائی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں لاپتا افراد کے لواحقین نے کئی روز سے دھرنا دیا ہوا تھا، حکومت کی یقین دہانی پر لواحقین نے دھرنا ختم کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو لوگ ان چیزوں میں ملوث ہیں وہ آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت ہم پر اپنا اعتماد رکھے گی۔تصادم کے راستے کے بجائے افہام و تفہیم سے اس مسئلے کو آگے بڑھا رہے ہیں، سزا اُتنی ہی دی جائے جتنا جرم ہو، لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button