تازہ ترینخبریںپاکستان

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ گرین ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button