تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کیا صبا قمر شادی کرنے والی ہیں؟

 اداکارہ صبا قمر کی نئی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو یہ قیاس کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں 365 دن یعنی ایک سال کا ساتھ مکمل ہوجانے کی خوشی منائی گئی۔

اداکارہ نے پہلے اپنے سامنے رکھے گلدستے ویڈیو میں دکھائے جن پر  365 کا ہندسہ درج تھا بعد ازاں کیمرے میں خود آئیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔

گلدستوں کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ نبھانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔اس پوسٹ پر مداح قیاس کررہے ہیں کہ اداکارہ کو اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے لیکن اس بار انہوں نے اسے خفیہ رکھا ہے

صبا قمر نے سال 2021 کے آغاز میں بھی پاکستانی نژاد آسٹریلوی کاروباری شخص اور یوٹیوبر عظیم خان سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں عظیم خان سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

حال ہی میں صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ  وہ رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

اداکارہ کا بتانا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک شخص کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور ان سے تعلقات کے بعد ان کا محبت سے متعلق خیال ہی تبدیل ہوگیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button