تازہ ترینخبریںسپورٹس

محمد عامر کھل کر میدان میں آگئے ، چیف سلیکٹر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں سلیکشن پر تنقید کی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر نے لکھا کہ ’چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اور رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں 2نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔  جن2نئے کھلاڑیوں کو 18 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام عامر جمال اور ابرار احمد ہیں۔ عامر جمال آل راؤنڈر جبکہ ابرار احمد بیٹر ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک پاکستان کیلئے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button