تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ ہائی کورٹ کا جائیداد کی خرید و فروخت سے متعلق اہم فیصلہ

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو جائیداوں کی معلومات فراہم کرنے کیلئے علیحدہ محکمہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ شہریوں کو تین یوم میں جائیداد کی لیز، نقشوں کی منظوری این او سیز سمیت دیگر مصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ محکمے کے قیام کا مقصد جائیدادوں کی خرید و فروخت کے بعد پیدا ہونیوالے مسائل پر قابو پانا ہے، جائیدادوں کے متعلق مصدقہ معلومات نا ہونے کے سبب عدالتوں میں مقدمات کا انبار لگ گیا ہے

عدالت نے نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبرE47 پر تعمیرات کو قانوی قرار دے دیا۔

خیال رہے 1800گز کے پلاٹ پر رہائشی/تجارتی تعمیرات کے خلاف محمد عظیم اور شاہد صمد پراچہ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ پلاٹ پر تعمیرات ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے ، جس کے بعد عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button