تازہ ترینتحریکخبریں

پہلے دباؤ میں آیا ، نہ آئندہ آؤں گا : عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے ، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ آئندہ آؤں گا۔

 عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر ، فواد چوہدری ، شبلی فراز سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی اور پی ٹی آئی کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاریوں کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ٹیلی تھون کے بلیک آؤٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت کے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔ سب کو پتا ہے قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ آئندہ آؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button