تازہ ترینخبریںسپورٹس

زمبابوے کے سکندر رضا نے تاریخ رقم کر دی

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا نے تاریخ رقم کر دی۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سکندر رضا کو اس ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا پلیئر آف دی منتھ قرار پانے والے زمبابوے کے پہلے کرکٹر ہیں۔

سکندر رضا نے انگلینڈ کے بین سٹوکس اور نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ کر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں زمبابوے نے بنگلا دیش کو تین میچوں کی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کو بھی ایک میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا، زمبابوے کی جیت میں سکندر رضا نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button