تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی ائیر پورٹ پر موسلا دھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن معطل

کراچی میں ملیر اور ائیرپورٹ پر ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد فلائٹ آپریشن روکنا پڑ گیا۔

کراچی میں طوفانی بارش کے باعث نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پائلٹ نے کئی بار کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن شدید بارش کے باعث جہاز کو لینڈ کرانے میں ناکام رہا۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پرواز کے کپتان کو جہاز کا رخ ملتان ائیرپورٹ کی جانب موڑنے کی ہدایت کر دی۔جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر موسلادھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تیز بارش کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن روکا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button