تازہ ترینتحریکخبریں

ٹیلی تھون ، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

عمران خان کی ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں ڈالر جمع ہو گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیلاب متاثرین کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر امداد دی ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے 5 ارب 21 کروڑ روپے جمع ہو گئے، عمران خان نے کہا سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد آبادی متاثر ہوئی ہے، امداد صاف اور شفاف انداز میں تقسیم ہوگی۔

ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانیوں نے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے لیے فیاضی کے ساتھ عطیات دیے، پاکستانی نژاد امریکی تاجر سید جاوید انور نے سب سے زیادہ 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا، گزشتہ ٹیلی تھون میں بھی سید جاوید انور نے ایک ملین ڈالر دیے تھے۔

ڈیلاس سے پاکستانی کمیونٹی نے مل کر 2 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا، امریکا سے ہی سعید زمان نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا، کینیڈا سے اوورسیز پاکستانی کا ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے محمود نامی شہری نے سیلاب متاثرین کے لیے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا، ریاست شکاگو سے راجہ یعقوب نے 25 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

ادھر اٹک سے بھی عدنان نے سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button